5 جنوری 2014 - 20:30
صہیونی لابی، مذاکرات میں مسلسل روڑے اٹکا رہی ہے

سیاسی ماہرین نے تاکید کی ہے کہ امریکہ میں صہیونی لابی، ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مسلسل روڑے اٹکا رہی ہے۔

ابنا: سیاسی مسائل کے ماہر " حسن بہشتی پور " نے ایک مضمون میں، جو تہران سے شائع ہونے والے ایک اخبار میں شایع ہوا ہے لکھا ہے کہ امریکی کانگریس کے بعض نمائندے ، صہیونی لابیوں کے ساتھ ملکر ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور طے پانے والے سمجھوتے پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ اس سیاسی ماہر نے کہا کہ صہیونی لابی، مسلسل اس کوشش میں ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر کسی صورت میں عمل درآمد نہ ہو اور یہ لابیاں مختلف بہانوں سے اس سمجھوتے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں۔

.......

/169